دنیا کی واحد ایئر فورس ہیں جو میراج طیارے کے سب سے بڑے فلیٹ چلا رہے ہیں،ائیر مارشل ارشد ملک

ہمارے فلیٹ میں سو سے زائد میراج طیارے ہیں، جے ایف سیونٹین کا58 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہے،چیئرمین پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس

اتوار 27 نومبر 2016 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئرمارشل ارشد ملک (ستارہ امتیاز ملٹری)نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی واحد ایئر فورس ہیں جو میراج طیارے کے سب سے بڑے فلیٹ کو چلا رہے ہیں اورہمارے فلیٹ میں سو سے زائد میراج طیارے ہیں، جے ایف سیونٹین کا58 فیصد مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ وہ ہفتے کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے دورہ کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر سی گروپ کیپٹن عامر حسین ،کراچی چیمبر کے صدر شمیم فرپو،سابق صدور سراج قاسم تیلی،زبیر موتی والا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ یعقوب تابانی،ہارون اگر،آصف نثار،یونس سومرو ،اے کیو خلیل بھی موجود تھے۔ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاک فضائیہ وہ واحد فورس ہے جو جنگی طیارے ڈیزائن مینوفیکچر آپریشن اور ایکسپورٹ کر رہا ہے اورہمارانجی شعبے سے تعاون کا مقصد صرف ملک کی ترقی ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انھوں نے بتایا کہ نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز بن رہے ہیں، ترکی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے یہی وجہ ہے کہ بیرونی ممالک کے پائلٹس ہمارے پاس آکر ٹریننگ لیتے ہیں اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے، چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود پر انحصار کرنا ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایویشن سٹی قیام کا مقصد ایوی ایشن شعبہ میں تحقیق و ترقی کرنا ہے۔اس موقع پر انہوں نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سی گروپ کیپٹن عامر حسین کی چیمبر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی اے سی اب تک350 مشاق طیارے بنا چکا ہے،یہ طیارے پاک فضائیہ سمت پانچ ممالک کو فروخت کیئے گئے ہیں ان ممالک میں قطر نائیجیریا جنوبی افریقہ سعودی عرب اور ایران شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ پی اے سی میں مختلف پروگراموں میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ ہے۔پی اے سی کو آئیڈیاز میں باون مشاق طیاروں کے معاہدے پر مبارکباد دیتے ہیں کراچی چیمبر کے صدرشمیم احمد فرپو نے کہا کہ کراچی چیمبر کاروباری طبقے اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطے کا زریعہ ہے ،بزنس گروپ کی پالیسی عوامی خدمت کرنا ہے،ہم پی اے سی کو آلات ضرب کی تیاری میں ہر سم کا خام مال اور سروسز دینے کو تیار ہیں،پی اے سی اور کراچی چیمبر مل کر تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے امن کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اورکراچی میں قیام امن کیلئے راحیل شریف کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :