وزیراعظم نواز شریف سے قمر جاوید باجوہ اور زبیر محمود حیات کی الگ الگ ملاقاتیں

ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل خاص کر سرحدی کشیدگی اور بدامنی کے خاتمے بارے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 27 نومبر 2016 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چئیر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے دونوں جرنیلوں کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آرمی چیف قوم کی امنگوں پر پور ا اتریں گے دونوں افسران نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کے اندرونی اور بیرونی مسائل خاص کر بھار ت کی جانب سے سرحدی کشیدگی اور ملک سے بدامنی کے خاتمے بارے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔