آرام نہیں کام ، شہباز شریف نے24 گھنٹے بعد ہی سرکاری فرائض نمٹانے شروع کر دیئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کے مشورے کے باوجودآج سے باقاعدہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیاہے-وزیر اعلی شہباز شریف کی دو روز قبل ایک اجلاس کے دوران کام کی زیادتی کے باعث طبعیت ناساز ہوئی تھی جس پر ان کا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوااورمیڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے جس پر ڈاکٹروں نے وزیر اعلی کو آرام کا مشورہ دیا لیکن وزیر اعلی نے میڈیکل چیک اپ کے 24 گھنٹے بعد ہی اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیااور آج برطانوی وزیر خارجہ اورسویڈن کی سفیر سے ملاقاتوں کے علاوہ صاف پانی پراجیکٹ کے حوالے سے جرمن کمپنی کے ماہرین سے بھی ملاقات کی جبکہ وہ دیگر سرکاری فرائض بھی روٹین کے مطابق سرانجام دیتے رہے - وزیراعلیٰ نے اپنے آرام پر عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے ہوئے آج کئی گھنٹے تک سرکاری فرائض سرانجام دےئے۔

متعلقہ عنوان :