لاہور،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی‘ 1000کلو مضر صحت گوشت برآمد‘ دکان سیل

خراب گوشت مارکیٹ میں بیچنے کے لئے گندے نالے کے قریب تیار کیا جا رہا تھا‘ ملزمان موقع سے فرار

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں گوشت کی دکانوں پر چھاپہ مارا اور مارکیٹ کے پیچھے گندے نالے کے کنارے پر خراب گوشت کو بیچنے کے لئے تیار کرنے والی دکان میں سے ایک ہزار کلو گوشت برآمد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر پولیس اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دکان کو سیل کرتے ہوئے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا اور حرام گوشت کا کاروبار کرنے والے قوم کے بدترین دشمن ہیں اور ان کی جگہ صرف جیل ہے۔

متعلقہ عنوان :