”میانمار روہنگیا کی ’نسل کشی‘ جاری رکھے ہوئے ہے“ اقوام متحدہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:36

ینگون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کی ”نسل کشی“ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی UNHCR کے بنگلہ دیشی علاقے کے سربراہ جان میککِسک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میانمار کے فوجی ”مردوں کو قتل کر رہے ہیں، ان پر فائرنگ کر رہے ہیں، بچوں کو ذبحہ کر رہے ہیں، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھروں کو جلا رہے ہیں۔ وہ روہنگیا کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ دریا پار کر کے بنگلہ دیشی علاقے میں چلے جائیں۔“ اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ اہلکار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب میانمار سے 30 سے زائد روہنگیا اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :