مہاجرین کو یورپ جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ایردوآن کا انتباہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:36

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین نے ان کے ملک کو دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ مہاجرین کو یورپی ممالک جانے کی اجازت دے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب گزشتہ روز ہی یورپی پارلیمان نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے جاری مذاکراتی عمل کو منجمد کرنے کے حق میں ایک قرار داد منظور کی تھی۔ ایردوآن نے اس پیشرفت کے تناظر میں کہا کہ ترکی تقریبا ساڑھے تین ملین مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ یورپی یونین نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :