کولمبیا: صدارتی امیدوار کا قتل، سابق انٹیلی جنس چیف کو30 سال قید کی سزا

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:33

کولمبیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں صدارتی امیدوار کے قتل کے جرم میں سابق انٹیلی جنس چیف کو30 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔کولمبیا کی سپریم کورٹ نے صدارتی امیدوار لوئی کارلوس گیلن کے قتل کے فیصلہ27 سال بعد سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل ریٹائرڈ مگویل مازا مارکیز کو 30 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔مسٹر گیلن کو1989 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ یہ بڑی واردات منشیات فروش گروہ کے ذریعے کرائی گئی تھی۔ سازش کے مرکزی کردار مسٹر گیلن کے حریف امیدوار تھے، جنہں پہلے ہی سزا دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :