نئے سپہ سالار کیلئے5 سینئر جنرلز کے ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ،وزیر دفاع

وزیر اعظم دورہ ترکمانستان سے وطن واپسی کے بعد آرمی چیف کا اعلان کر دینگے، خواجہ آصف

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق سمیت 5سینئر جنرلز کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں ، ترکمانستان سے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور آرمی چیف کے ناموں کااعلان کرینگے جمعہ کے روز خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4سینئر جنرلز کے ناموں کے ساتھ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نام سمیت 5سینئر جنرلز کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے پانچوں لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سنیارٹی کی بنیاد پر آگے بھیجے گئے ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک سے واپس آ کر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :