کراچی،بابائے قوم کی سالگرہ پر عوام کیلئے تحفہ تیار کر لیا گیا

مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب ، عوام دسمبر میں دیکھ سکیں گے

جمعہ 25 نومبر 2016 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء)بابائے قوم کی سالگرہ پر عوام کیلئے تحفہ تیار کر لیا گیا، کراچی میں مزار قائد پر 46 سال بعد نیا فانوس نصب کر دیا گیا، عوام دسمبر میں نیا فانوس دیکھ سکیں گے۔ مزار قائد میں ایک ماہ سے مصروف چینی انجینئروں کی محنت رنگ لے آئی۔ مزار قائد پر 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا فانوس نصب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی انجینئرز نے ایک ماہ کی انتھک محنت سے فانوس کے ایک ایک حصے کو مکمل کیا۔

نومبر 1970ء میں نصب کردہ فانوس کی طرح نیا فانوس بھی دوست ملک چین نے تحفتاً دیا ہے۔ فانوس پر 8 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی لمبائی 80 فٹ ہے۔فانوس کی تنصیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے تاہم ابھی تکنیکی جانچ پڑتال باقی ہے۔ شہریوں کے لئے مزار قائد کو 10 دسمبر تک کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :