ٹوکیو میں نومبر میں ہونے والی برف باری نے پانچ دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعہ 25 نومبر 2016 11:53

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء) ٹوکیو میں نومبر میں ہونے والی برف باری نے پانچ دہائیوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پانچ دہائیوں بعد نومبر کے مہینے میں برف باری نے شہریوں کو حیرات کر دیا۔

(جاری ہے)

برف باری سے54سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ جہازوں کی پرواز اور ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لئے متاثر ہوئی۔ برف باری کے باوجود معمولات زندگی جاری رہے اور موسم سرما میں اتنی جلدی برف پڑنے پر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا نظر آئے۔ برف باری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :