ترکی ، شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں داعش باغیوں کا حملہ، تین ترک فوجی ہلاک

جمعہ 25 نومبر 2016 11:32

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء) شام کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں داعش نے فائرنگ کرکے تین ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش باغیوں نے حلب سے ملحقہ علاقے الباب میں فائرنگ کرکے تین ترک فوجیوں کو زخمی کردیا زخمی فوجیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے جھڑپ میں کوئی داعش باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :