کم عمری میں اعلیٰ عہدہ، یوکرینی لڑکی پر تنقید

خوبصورت اور دلکش ادائیں دکھانے والی خوبرو یوکرینی لڑکی اناستاسیہ دیئویا ملک کی کم عمر ترین نائب وزیر داخلہ مقرر ہوئی ہیں

جمعہ 25 نومبر 2016 11:31

کیف( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء ) یوکرین میں کم عمری میں اعلیٰ عہدے پر پہنچنے والی لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 24 سالہ اناستاسیہ دیئویا کو چھوٹی عمر کی وجہ سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔خوبصورت اور دلکش ادائیں دکھانے والی خوبرو یوکرینی لڑکی اناستاسیہ دیئویا ملک کی کم عمر ترین نائب وزیر داخلہ مقرر ہوئی ہیں۔

چھوٹی عمر میں بڑے اور انتہائی ذمہ داری والے عہدے پر فائز ہونے والی اناستاسیہ کے بارے میں کئی یوکرینی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ کم عمر، کم تجربہ کار اور ناسمجھ ہے، اسے جرائم سے متعلق اتنی معلومات نہیں ہے۔اناستاسیہ کے نائب وزیر داخلہ بننے کے بعد سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فیس بک پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ غلط بات نہیں ہے کہ اناستاسیہ خوبصورت، دلکش اور نوجوان ہیں بلکہ مسئلہ یہ کہ وہ ناسمجھ اور ناتجربے کار ہیں۔

(جاری ہے)

کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اناستاسیہ دیئویا کو ان کی خوبصورتی اور ان کی جانب سے ایک فیشن میگزین کے لیے کھچوائی گئی تصاویر کی وجہ سے اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز کیا گیا۔مزید پڑھیں: ہر 7 سیکنڈ میں ایک کم عمر لڑکی کی شادی کردی جاتی ہے: رپورٹروسی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے 24 سالہ انتاستاسیہ دیئویا نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ ان کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے، انہوں نے یوکرین کے محکمہ داخلہ سے قبل ایک سویڈش کمپنی میں ملازمت کی ہے، نائب وزیر داخلہ بننے سے قبل وہ سخت امتحان کے بعد 2015 میں محکمہ داخلہ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور تجربے کی بنیاد پر انہیں ا?گے ترقی دی گئی۔

خیال رہے کہ سیاسی بحرانوں اور مظاہروں میں گھرے ہوئے یوکرین میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی اناستاستیہ دیئویا سے پہلی بھی ایک نوجوان لڑکی اعلیٰ عہدے پر فائز ہے۔یوکرین کے محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی 23 سالہ ایناکلیونچک کو اعلیٰ عہدے کے لیے بھرتی کیا گیا ہے، اینا کلیونچک کیے تقرر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یوکرین کے لوگوں کا خیال ہے کہ نائب وزیر داخلہ بننے والی اناستاسیہ دیئویا یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن اواکوو کی رشتہ دار ہیں، اس لیے اسے اتنے اہم اور اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا ، یوکرین کے وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ لوگ اناستاسیہ کی مخالفت صرف اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ جوان اور خوبصورت ہیں۔