آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا،محمود خان اچکزئی

جنگ آخری آپشن ہوتا ہے،ہمیں جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ، جنگ مسلط ہو جائے تو پھر مقابلہ کرنا چاہیے ، ہمیں بات چیت کے کسی فورم کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ، کشیدگی پرپاکستان کو تیسرے فریق سے رابطہ کرنا چاہیے ، قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کو آئین کے تحت حق ملنا چاہیے، دہشتگردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہیں پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 24 نومبر 2016 10:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء ) پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے ملکی تاریخ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں ، تاریخ اور دنیا انہیں یاد رکھے گی اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تین جنرل جو غلطیاں کر چکے ہیں اگر وہ راحیل شریف بھی کرتے تو نہ جانے پاکستان کا کیا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک میٹنگ کے دوران جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے میں نے کھڑے ہو کر کہا تھا کہ اگر دونوں شریف ایک ہی پیج پر چلیں تو یہ ملک کے لئے بہت خوش قسمتی کی بات ہو گی اور پھر میں نے یہ بات پارلیمنٹ میں بھی کہی تھی ۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جنگ آخری آپشن ہوتا ہے،ہمیں جنگ سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔ جنگ مسلط ہو جائے تو پھر مقابلہ کرنا چاہیے ۔ ہمیں بات چیت کے کسی فورم کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے ۔ کشیدگی پرپاکستان کو تیسرے فریق سے رابطہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل پر مقامی آبادی کو آئین کے تحت حق ملنا چاہیے ۔ دہشتگردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتے ہیں ۔