کتلان پولیس نے ایک ہی تصویر کے ساتھ 4 مختلف ناموں کی سپینش شناختی دستاویزات رکھنے والے تارک وطن کو گرفتار کر لیا

جمعرات 24 نومبر 2016 11:43

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) کتلان پولیس نے ایک ہی تصویر کے ساتھ 4 مختلف ناموں کی سپینش شناختی دستاویزات رکھنے والے تارک وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی گرفتاری ایک معمہ بنی ہوئی تھی۔ اور 2007 سے، لتوانیا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی تلاش جاری تھی۔ جسے ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار نے قیمتی اشیاء کی خریداری کرتے دیکھ کر، شبہہ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کرنے میں، حکام کی مدد کی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت یہ شخص سوشل سکیورٹی محکمہ سے 1.15.000 یوور نقد بیروزگاری اور پینشن کی مد میں وصول کر چکا تھا۔ ایک شناختی دستاویز کے تحت اس کی پینشن لگ چکی تھی۔ جب کہ دوسری شناختی دستاویز کے تحت اس نے پینشن کی درخواست دے رکھی تھی۔ جو کہ حتمی منظوری کی منتظر تھی۔ جبکہ اس شخص کی مختلف گراں قدر اشیاء کی قسطوں پر خریداری اور بعد ازاں ادائیگی نہ کرنے پر بھی تلاش جاری تھی۔ حکام کے مطابق اس شخص کی گرفتاری بہت مشکل کام تھا۔ کیونکہ یہ شخص ایک شناختی دستاویز پر فراڈ کرنے کے بعد اپنے تمام ثبوت ختم کردیتا تھا۔ حکام کے اندازے کے مطابق یہ شخص 2007 سے لیکر اب تک سوشل سکیورٹی محکمہ اور دیگر نجی اداروں کو 10 لاکھ یورو کا نقصان پہنچا چکا ہے

متعلقہ عنوان :