ایل اوسی پر نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے3پاکستانی فوجیوں سمیت 12 افراد شہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی مسلسل تیسرے روز دفتر خارجہ طلبی پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ پاکستا نی ڈی جی ایم او کا پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج،سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 24 نومبر 2016 11:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) لائن آف کنٹرول کے نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوجی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین ا ہلکار شہید ہو گئے، جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل ہو گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نیلم اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاکستان کی3فوجی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سی7بھارتی فوجی جہنم و اصل ہو گئے ہیں، ترجمان کے مطابق پاکستانی شہید ہونے والوں میں کپٹن تیمور علی، حوالدار مشتاق حسین اور نائیک غلام حسین شامل ہیں۔

قبل ازیں وادی نیلم میں بھارتی فورسز نے مسافر بس کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی وادی نیلم نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے مسافر بس پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی نیلم نے بتایا کہ مسافر وین کو راکٹ اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی راکٹ حملے سے 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔ادھربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو مسلسل تیسرے روز بھی دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے ایل او سی پر شہریوں اور فوجیوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈکرایا گیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں پر ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں اور فوجیوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہووے انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے اور جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

ادھرڈی جی ایم او نے پاکستانی بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج اور بھارت سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔پاکستان کے ڈی جی ایم او نے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کی اور بھارت کے ڈی جی ایم او سے بھارت کی جانب سے پاکستان کی بس پر فائرنگ اور ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :