مصری مبلغ کا مہدی منتظر ہونے کا دعوی

بدھ 23 نومبر 2016 11:17

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)مصر میں ایک مبلغ نے خود کے مہدی منتظر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو حیران کر ڈالا۔ مبلغ نے تمام مسلمانوں سے اپنی بیعت کا مطالبہ بھی کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الشیخ میزو کے نام سے مشہور مبلغ جس کا اصلی نام محمد عبد اللہ نصر ہے، اس نے فیس بک پر اپنے پیج پر اعلان کیا ہے کہ وہ مہدی منتظر ہے۔

(جاری ہے)

شیخ میزو نے اس حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا حوالہ بھی دیا اور روئے زمین پر تمام انسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب اس کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔فیس بک پر جاری اپنے بیان میں شیخ میزو کا کہنا ہے کہ "میں ہی مہدی منتظر محمد بن عبداللہ ہوں جس کے بارے میں خبریں دی جاچکی ہیں۔ میں زمین کو انصاف سے بھر دینے کے لیے آیا ہوں۔ میں تمام سنیوں ، شیعوں اور اس زمین پر بسنے والی اقوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ درج ذیل حدیث مبارک کے متن کے تحت میری بیعت کر لیں۔

متعلقہ عنوان :