جاپان ،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

بدھ 23 نومبر 2016 11:14

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی جاری کی گئی وراننگ واپس لے لی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر سات اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل کا قریبی علاقہ بتایا گیا ہے۔زلزلے کی گہرائی کا اندازہ 25 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :