نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں،پیوٹن

منگل 22 نومبر 2016 11:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان یوکرین اور شام کے مسئلے پر کشیدگی کا شکار تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ان کی ٹرمپ سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اعلانات اور حقیقی پالیسی میں اکثر اوقات فرق ہوتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ اور ویلادیمر پیوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔