مالی ، جہادیوں نے پانچ فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا

منگل 22 نومبر 2016 11:01

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)مالی میں میونسپل انتخابات کے بعد جہادیوں نے مبینہ طور پر مالی کے پانچ فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے جو ایک قافلے کی شکل میں بیلٹ باکسز لے جارہے تھے،یہ بات ایک سیکورٹی ذریعہ نے پیر کے روز فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذریعہ کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز انتخابات کے بعد ایک فوجی قافلہ گنتی کیلئے بیلٹ باکسز لے جارہا تھا جنہیں جہادیوں کی جانب سے ملک کے شمال میں حملے کا نشانہ بنایا گیا،جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :