یونان کے سابق صدر کوسٹس سٹیفنو پولوس انتقال کرگئے

منگل 22 نومبر 2016 11:01

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)یونان کے1955ء اور2005ء کے درمیان رہنے والے صدر کوسٹس سٹیفنو پولوس ایتھنز کے ایک ہسپتال میں گزشتہ رات90برس کی عمر میں نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے ہیں،ہسپتال کے ایک ذریعہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

پیشے کے لحاظ سے وکیل سٹیفنو وپولوس 1926ء میں ملک کے جنوب مغربی علاقے پیٹراس میں پیدا ہوئے تھے اور 1974ء سے1981ء کے درمیان دائیں بازو کی حکومت میں مختلف وزارتوں کے قلمدان ان کے پاس رہے۔

انہوں نے 1981 اور 1985 میں قدامت پسند نیوڈیموکریسی پارٹی(این ڈی) کی صدارت کیلئے انتخابات لڑنے کی کوشش کی،1995ء میں پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں صدر منتخب کیا گیا اور وہ ایم ڈی کے سابق رہنما کونسٹانن کرامنلس کی جگہ صدر بنے۔2000ء میں وہ دوبارہ منتخب ہوئے اور2005ء میں اپنی دوسری میعاد پوری ہونے پر سیاست کو خیرآباد کہہ گئے۔

متعلقہ عنوان :