ارجنٹائن اور چلی میں زلزلہ،کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں

منگل 22 نومبر 2016 11:01

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)مغربی ارجنٹائن میں 6.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جو چلی کے حصوں میں بھی محسوس کئے گئے،تاہم کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں،یہ بات حکام نے کہی۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سان جوان صوبہ میں آیا،اس کی گہرائی تقریباً130کلومیٹر(80میل)تھی۔حکومتی قومی ایمرجنسی آفس(او این ای ایم آئی) کے حکام کا کہنا ہے کہ چلی میں زلزلے کی شدت6.5ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ چلی کے شمالی اور مغربی علاقوں اٹاکاما،کوکیومبو،ولپرائسو، اوہیگنز اور سانتیاگومیٹرو علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ سان جوان صوبہ میں تھوڑی دیر کیلئے موبائل سروس معطل رہی۔

متعلقہ عنوان :