بھارت کا ذاکر نائیک کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

منگل 22 نومبر 2016 10:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء) معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی حکومت کا کریک ڈاوٴن جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ڈاکٹر ذاکر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجنسی ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی لینے کی کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر ڈاکٹر ذاکر نائیک مقدمے کا سامنا کرنے بھارت نہیں آتے تو این آئی اے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرے گی، جس کے بعد ذاکر نائیک کو بھارت لانے کیلئے انٹر پول کے ذریعے سعودی حکومت پر دباوٴ ڈالا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاوٴنڈیشن کی ویب سائٹ کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر کی فاوٴنڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر کسی بھی قسم کی امداد لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :