پاکستان نے پہلی فوجی گاڑی بنا لی، آئیڈیاز ڈیفنس میں(آج) نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

منگل 22 نومبر 2016 10:48

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)پاکستا ن نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ،پہلی فوجی گاڑی بنا لی ہے جسے نمائش میں پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22نومبر سے کراچی میں آئیڈیازڈیفنس نمائش شروع ہونے جارہی ہے جو کہ 25نومبر تک جاری رہے گی ،نمائش میں ملک میں تیار کیاگیا دفاعی سازو سامان نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ،اس نمائش میں پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی فو جی گاڑی 8/8بھی سامنے لائے جائے گی ۔پاکستا ن نے یہ پہلی فوجی گاڑی بنائی ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اسے نمائش میں دنیا کے سامنے لانے کیلئے پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :