وزیر اعظم محمد نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم بن گئے

منگل 22 نومبر 2016 10:48

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف 5 آرمی چیف نامزد کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم بن گئے ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز کے دوران موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ کے بعد نئے آرمی چیف کا اعلان کریں گے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل آصف نواز جنہوں نے 16 اگست 1991ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا ،جنرل عبدالوحید کاکڑ جنہوں نے 11 جنوری 1993ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا ،جنرل پرویز مشرف جنہوں نے 6 اکتوبر 1998ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا اور موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنہوں نے 29 نومبر 2013ء کو آرمی چیف کا چارج سنبھالا تھا ،کو آرمی چیف نامزد کر چکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز کے دوران وہ پانچویں دفعہ مسلح افواج کے سربراہ کو نامزد کر کے 5 دفعہ آرمی چیف نامزد کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :