وزیر داخلہ ناکام ہوچکے ، نیشنل ایکشن پلان کو بند کر دیا گیا ہے، بلاول بھٹوزرداری

چاچاپربات نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن آپ میڈیا والے لوگ مجھے پھنسوا دیتے ہو ، ملک میں اس سے بڑے بڑے مسائل ہیں جمہوری احتساب کے لیے4نکات پیش کیے،حکومت ان پرعمل کرے، آصف زرداری واپس آئیں گے، میں دیکھ رہا ہوں ان کی واپسی کے لیے لاہور کا موسم اچھا ہوگا یا کراچی کا،میڈیا سے گفتگو

منگل 22 نومبر 2016 10:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ناکام ہوچکے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو بند کر دیا گیا ہے۔ چاچاپربات نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن آپ میڈیا والے لوگ مجھے پھنسوا دیتے ہو،اس ملک میں اس سے بڑے بڑے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری احتساب کے لیے4نکات پیش کیے،حکومت ان پرعمل کرے،میں حکومت سے کیے گئے مطالبات پربات کرناچاہتاہوں۔

بلاول بھٹوکا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے واپس آنے کا فیصلہ ہوگیا ہے،وہ واپس آئیں گے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کی واپسی کے لیے لاہور کا موسم اچھا ہوگا یا کراچی کا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چودھری نثار پر تنقید کی۔ کہتے ہیں وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام رہے نیشنل ایکشن پلان پہلے ہی (ن )لیگ کا پلان ے میں تو جمہوریت ، دہشت گردی اور انصاف پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا تاریخ کا فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے کرے گی۔اس وقت توجہ پارٹی کی تنظیم نو پر ہے ۔ گفتگو کے دوران چچا کے حوالے سے سوال آیا تو پی پی چیئرمین نے کہا صحافی پھنسا دیتے ہیں اس لئے اب چچا پر بات نہیں ہو گی۔ نئے آرمی چیف سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا اگر وزیراعظم نے فیصلہ میرٹ پر کیا ہے تو فوج جیسے اہم ترین ادارے کے لئے بہتر ہو گا۔

انہو ں نے کہا پیپلز پارٹی نے چار نکات پیش کر دیئے ہیں لہذا پانامہ لیکس ، ملک کو اندورنی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے احتساب کو یقینی بنانا ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری بھٹہ چوک میں واقعہ پارٹی کے کارکن اشرف بھٹی کے گھر میں گئے جہاں پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے بھٹوکے نعرے لگائے ، بلاول بھٹہ چوک میں واقعہ امام بارگاہ میں گئے اور انہوں نے مجلس سنی جس کے بعد شہداء کے لیے اور ملک کی سلامتی کی دعاکی۔