بے نظیرپروگرام کی ادائیگی صوبے میں بائیو میٹرک نظام کے تحت لانے کا فیصلہ

پیر 21 نومبر 2016 09:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء) بے نظیرپروگرام کی ادائیگی صوبے میں بائیو میٹرک نظام کے تحت لانے کا فیصلہ کیاگیاہے ابتدائی طورپر پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا کے دو ، سندھ کے تین اور پنجاب کے چار اضلاع میں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ سال تک تمام مستحق خاندانوں کا نظام بائیو میٹرک سسٹم تک ہونے کے باعث امدادی رقوم میں خرد برد اورٹاؤٹس مافیا کاخاتمہ ہو جائیگا ۔ بائیو میٹرک کی ادائیگی نظام کے تحت رقوم کے حصول کے لئے مستحق افراد کو قریبی فرنچائز آفس جانا ہوگا جہاں امدادی رقم براہ راست مستحق افراد کو ہی دی جائیگی ۔ مستحق خاندان کو خصوصی موبائل سم جاری کیا جائے گا ۔ جوبائیو میٹرک ادائیگی سے منسلک ہو نگے ۔