چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو سالانہ مرمت اور ایندھن کی تبدیلی کے لیئے بند کر دیا گیا

پیر 21 نومبر 2016 09:15

کندیاں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء) چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو سالانہ مرمت اور ایندھن کی تبدیلی کے لیئے بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

350میگا واٹ بجلی کی سپلائی نیشنل گرڈ سسٹم کو عارضی طور پر معطل ہو گئی یہ پلانٹ ۲ ماہ کے عرصہ کے لیئے بند رہے گا اس سال پلانٹ 310دن تک چالو رہا اور ایشاء میں بھرپور پیداوار دے کر ریکارڈ قائم کیا ری فیولنگ آپریشن میں چین اور پاکیستانی انجینیئرز حصہ لے رہے ہیں کامیاب پیداوار دینے کی خوشی میں ایک تقریب بہی منعقد ہوئی دریں اثناء چشنوپ ون جو کہ356میگا واٹ کا حامل ہے بہی بھرپور بجلی پیدا کر رہا ہے اور چشمہ ہی میں سی تھری سی فور پلانٹ بہی تکمیل کے مراحل میں ھیں جن کا جلد افتتاح ہو گا اور ساتھ ہی ایک ہزار میگا واٹ کے چشنوپپانچ کا بہی سنگ بنیاد رکھا جائے گا اس سلسلے میں تیاریاں زورشور سے جاری ھیں5پاور پلانٹ لگنے سے چشمہ اتنے زیادہ ایٹمی پلانٹ رکھنے والا ملک کا واحد اور اہم شہر بن جاے گا چشمہ بیراج پر ایک ہائیڈرو پاور پلانٹ بہی کامیابی سے چالو ھے جو کہ 175میگا واٹ بیجلی پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :