عراق، موصل میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف

پیر 21 نومبر 2016 09:37

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)عراقی فوج نے داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران موصل شہر میں ایک اور اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے جس میں دسیوں افراد کو قتل کے بعد دفن کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ ک زیراہتمام ایلیٹ فورسز نے جمعہ کے روز موصل میں داعش کے گڑھ سے کوئی 10 کلو میٹر دور تل الذھب قصبے کا کنٹرول سنھبالا تھا۔

(جاری ہے)

فورسزنے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انکشاف کیا کہ داعشی جنگجووٴں نے دسیوں افراد کو قتل کرکے ایک اجتماعی قبر میں دفن کررکھا ہے۔تلاشی کے دوران اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے، جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں۔ انہوں نے وہاں کھدائی کی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :