جرمنی، مرکل چوتھی مرتبہ چانسلرشپ کے لیے انتخابات میں حصہ لیں گی،رپورٹ

پیر 21 نومبر 2016 09:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء)جرمن چانسلر ا نجیلامرکل نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ آئندہ برس کے انتخابات میں چوتھی مرتبہ بھی چانسلر کے عہدے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ قدامت پسند سیاست دان مرکل دو ہزار پانچ سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر ا نجیلا مر کل نے اتوار کے روز اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو بتایا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر چانسلر بننے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق جرمن عوام کی پچپن فیصد اکثریت انہیں چوتھی مرتبہ بھی چانسلر کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔