چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گا، آصف زرداری

” انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی “سابق صدر کا عمران خان پر تنز

پیر 21 نومبر 2016 09:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21نومبر۔2016ء) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جلا وطن نہیں ،چند ہفتوں میں پاکستانی عوام میں ہوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جلد پاکستان آ جاؤں گا۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے فلسفے پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اعتزاز احسن کی تعریف اور آپ پر تنقید کرتے ہیں کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاندنی ، چاندنی کا مطلب ہے ”پرائم منسٹر شپ“۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سیاست دان بن جائیں گے تو ان سے بھی بات کر لیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی پارٹی اور خدمت گار جماعت ہے۔ کراچی میں کچرا کے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا اس حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی

متعلقہ عنوان :