جنوبی کوریا کی خاتون صدر کے خلاف مزید مظاہرے

اتوار 20 نومبر 2016 08:15

سیئول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )جنوبی کوریائی دارالحکومت سیئول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں خاتون صدر پارک گْون ہَے کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ خاتون صدر منصب صدارت کو خیرباد کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ابھی تک یہ احتجاجی مظاہرے پرامن رہے ہیں۔ کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر ہَے کی قریبی دوست کو مالی بیضابطگیوں اور حکومتی معاملات میں مداخلت کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جا چکا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ خاتون صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :