داعش نے ایک درجن کے قریب سنی فائٹرز قتل کر دیے

اتوار 20 نومبر 2016 08:15

بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )عراق میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے ایک درجن ایسے افراد کو ہلاک کردیا ہے، جو بغداد حکومت کے حامی تھے۔ ان ہلاک شدگان میں سات سنی قبائلی فائٹرز اور بقیہ پانچ مقامی پولیس اہلکار تھے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو جہادیوں نے موصل شہر کے شمال میں واقع ایک قصبے شِراقت میں جعلی چیک پوسٹیں قائم کر کے قتل کیا۔ موصل کا قبضہ چھڑانے کی عراقی فوج کی مہم کے بعد سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسند ایسے افراد کو تلاش کر کے قتل کر رہے ہیں، جن کی ہمدردیاں بغداد حکومت اور اْس کی فوج کے ساتھ ہیں۔ عراقی فوج نے موصل کی بازیابی کی مہم سترہ اکتوبر سے شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :