مصر: صحافیوں کی یونین کے سربراہ اور دو ساتھیوں کو دو سال قید

اتوار 20 نومبر 2016 08:12

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء )مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صحافیوں کی یونین کے سربراہ اور ان کے دو ساتھیوں کو مجرموں کو پناہ دینے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے یحیٰ قلاش اور یونین کے بورڈ ممبران جمال عبدالرحیم اور خالد البلشی سے اپیل کی سماعت تک 630 ڈالر برائے ضمانت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔یاد رہے کہ مئی میں پولیس نے صحافیوں کی یونین کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا جس میں دو صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان دونوں صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے تھے اور انھوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے یونین کے دفتر میں پناہ لی تھی۔ان دو صحافیوں پر مصری حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو بحیرہ احمر میں دو جزیرے دینے کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کے لیے ورغلانے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی کے ناقدین نے حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو دو جزیرے دینے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔سعودی عرب کو جزیرے دیے جانے کے خلاف مظاہروں کی خبریں دینے والے مصری اور غیر ملکی صحافیوں کو تھوڑی دیر کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :