ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے،بلاول کا حامد خان سے متعلق ٹوئٹ

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے، گزشتہ روز بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سینیئر ایڈووکیٹ حامد خان ایک تجربہ کار اورسینیئر وکیل ہیں، خرابی ان کی وکالت کی نہیں وہ ایک پیشہ وار نہ اور ہنر مند وکیل ہیں، خرابی قیادت میں ہے۔