بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج علیل، شہریوں کی جانب سے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:18

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج جو کہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں انہیں کئی انڈین شہری اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ انڈین وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنی علالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ سے متعلق ٹیٹس کروانے جا رہی ہیں۔

ان کی عمر 64 برس ہے اور وہ ذیابیطس کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

انھیں رواں ماہ کے آغاز میں دہلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔سشما سوراج انڈین وزیراعظم کی کابینہ کی سب سے اہم وزارت کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گردے فیل ہونے کے بعد ڈائلیسسز کروا رہی ہیں۔خیال رہے کہ دیگر اعضا کے برعکس کوئی بھی انسان زندہ رہتے ہوئے ہی اپنا ایک گردہ کسی کو عطیہ کر سکتا ہے کیونکہ انسانی جسم کی فعالیت کے لیے ایک گردہ بھی کافی ہوتا ہے۔سماجی رابطوں پر صارفین سشما سوراج کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں اور کچھ نے اپنے نمبرز بھی مہیا کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :