فولکس ویگن کا تیس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:17

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )جرمنی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے بڑے کار ساز ادارے فولکس ویگن کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چار برسوں کے دوران تیس ہزار ملازمتیں ختم کر دی گی۔ ان میں صرف تیئیس ہزار افراد جرمنی میں ملازمتوں سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فولکس ویگن کو اپنی گاڑیوں سے سبز مکانی گیسوں کے اخراج سے متعلق دھوکا دہی کے اسکینڈل کا سامنا ہے۔ کار ساز ادار کے سربراہ ہربیرٹ ڈیس کا کہنا ہے کہ اگلے برسوں میں سالانہ بنیاد پر 3.7بلین یورو یا 3.9 بلین ڈالرکی بچت وقت کا تقاضا ہے۔ ہیربیرٹ ڈیس کے مطابق ارجنٹائن اور برازیل میں بھی سینکڑوں پوزیشنیں ختم کر دی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :