منگولیا دلائی لامہ کا دورہ منسوخ کرے، چین کا انتباہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:17

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )چین نے منگولیا کی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دلائی لامہ کے دورے کو فوری طور پر منسوخ کرے۔ بیجنگ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تبتی بدھ آبادی کے جلا وطن روحانی رہنما کے دورے سے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگولیا کی حکومت سے کہا کہ اْسے اِس معاملے میں چینی تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے ہی فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔ ترجمان نے صاف صاف کہا کہ منگولیا دلائی لامہ کو دورے کی اجازت نہ دے اور کسی قسم کی علیحدگی پسندی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بھی نہ کرے۔ چین دلائی لامہ کو ایک علیحدگی پسند قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :