ہالینڈ میں ٹرین اور ٹرک کے مابین تصادم، متعدد افراد زخمی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:15

روٹرڈیم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )ہالینڈ میں ایک ٹرین جزوی طور پر پٹری سے اتر گئی اور دودھ سے لدے ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ہالینڈ کے شمال مشرقی حصے میں پیش آنے والے اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے واقت اس ٹرین پر صرف 20 مسافر سوار تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ ٹرک ایک فارم ہاوٴس سے نکلنے کے بعد زیرزمین ٹرین کراسنگ عبور کر رہا تھا، جب ٹرین اس سے آن ٹکرائی۔ تصادم کے وقت ڈرائیور ٹرک سے نکلنے میں کامیاب رہا اور زخمی نہیں ہوا۔ اس حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :