یمن میں شیلنگ کے نئے واقعات، کم از کم 20 عام شہری ہلاک

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:09

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء )یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعز شہر میں ہونے والی شیلنگ میں کم از کم 20 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعے کے روز یہ ہلاکتیں حکومتی فورسز اور شہر پر قابض ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے درمیان جاری شدید جھڑپوں کے تناظر میں ہوئیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے اس شہر پر قبضے کے لیے رواں ہفتے سے اپنی کارروائیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آوٴٹ بارڈرز نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اس تنظیم کا کارکن بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :