ترک اساتذہ کی ملک بدری

پاک ترک سکول کے طلباء اور اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء) صوبائی دار الحکومت لاہور میں واقعہ پاک ترک سکول کے ترکی اساتذہ کی ملک بدری کے فیصلے کے خلاف پاک ترک سکول کے طلباء اور اساتذہ کے احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

طلباء اور اساتذہ نے لاہور پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ طلباء کی پڑھائی کو باہمی سیاست کی نظر نہ کیا جائے اور ترک اساتذہ کو ملک بدری کے احکامات واپس لیے جائیں۔ مظاہرے میں شامل طلباء اور اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر طلباء نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :