گڈانی سانحہ کا سبب تیل کی سمگلنگ سبب بنی ،کسٹم حکام کو شامل تفتیش کیا جائے،وزیراعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں سفارش

جمعہ 18 نومبر 2016 11:11

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء )بلوچستان کے علاقے گڈانی سانحہ کا حادثہ تیل کی سمگلنگ سبب بنی وزیراعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ کسٹم حکام کو شامل تفتیش کیا جائے وزارت جہازرانی و بندرگاہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈانی سانحے کا باعث تیل کی اسمگلنگ تھی رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ بحری جہاز جب ٹوٹنے آیا تھا، اس میں 14 لاکھ لیٹر ڈیزل کیوں تھا؟رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹوٹنے کے لیے آئے ہوئے بحری جہاز میں 16 لاکھ لیٹرز لبریکنٹ بھی موجود تھا،رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کسٹمز حکام کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :