یہودیوں کی آباد کاری میں مدد کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سب سے بڑا ڈونر

ٹرمپ نے غزہ ،جزیرہ سینا سے نکالے گئے یہودیوں کی آباد کاری میں مدد کی

جمعہ 18 نومبر 2016 11:07

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکاکے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے ایک بڑے ڈونر ہیں۔ انہوں نے سنہ 1980ء میں جزیرہ نما سیناء اور سنہ 2005ء میں غزہ کی پٹی سے نکالے گئے یہودیوں کی آباد کاری کے لیے اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کی رقوم فراہم کی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی اور کسی موقع پر فلسطین میں یہودی آباد کاری کی مخالفت نہیں کی بلکہ وہ ذاتی طور پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے کروڑوں ڈالر کی رقم اسرائیل کو فراہم کی ہے۔ غزہ کی پٹی میں قائم کردہ ”غوش قطیف“ یہودی کالونی سے نکالے گئے یہودیوں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کے لیے اسرائیل نے 10 ارب شیکل کا بجٹ تیار کیا۔ اس وقت کی اسرائیلی حکومت نے یہودی آبادد کاری کے لیے دنیا بھر کییہودیوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :