ترکی میں نیا نظام، وزیراعظم کا عہدہ ختم کرنے کا منصوبہ
نئے نظام کے تحت ایک یا 2 نائب صدر ہوں گے جو صدر رجب طیب اردگان کے ماتحت کام کریں گے
جمعہ 18 نومبر 2016 11:05
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) ترکی میں ایک نیا نظام متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں کوئی وزیراعظم نہیں ہوگا۔ ترکی کے جنگلات اور پانی کے امور کے وزیر فیس آروغلو نے بتایا، 'نئے نظام کے تحت ایک یا 2 نائب صدر ہوں گے جو صدر رجب طیب اردگان کے ماتحت کام کریں گے'۔انھوں نے مزید بتایا، 'نئے نظام میں کوئی وزیراعظم نہیں ہوگا، اس کے تحت ایک صدر ہوگا اور ان کے بعد ایک نائب صدر، جس طرح امریکا میں ہوتا ہے، ہوسکتا ہے ہمارے پاس ایک سے زائد نائب صدر ہوں'۔
فیس آرروغلو کے مطابق 'اس مجوزہ نظام کو اگلے برس تک ریفرنڈم کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے'۔رجب طیب اردگان 2014 میں ترکی کے صدر منتخب ہوئے تھے، جو اس سے قبل ایک عشرے تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔(جاری ہے)
ان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کو مذکورہ نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کے سلسلے میں 550 سیٹوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں سے کم ازکم 330 ووٹوں کی ضرورت ہے۔
آرروغلو نے مزید بتایا کہ نئے نظام کے تحت کابینہ وزراء بھی ارکان اسمبلی نہیں رہیں گے۔انھوں نے بتایا، 'ایک ایسا سسٹم لایا جارہا ہے جہاں قانون سازی اور انتظام الگ الگ چلایا جائے گا'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت صدر اردگان اپنی پارٹی کے ساتھ منسلک رہ سکیں گے، جو صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی پارٹی اے کے پی سے الگ ہوگئے تھے۔ آرروغلو نے بتایا کہ پارلیمنٹ اور صدر کے لیے انتخابات 2019 میں ہوں گے۔طیب اردگان کے صدر بننے سے قبل ترکش وزیراعظم کے پاس زیادہ اختیارات تھے تاہم موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم، طیب اردگان کے ماتحت نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے ناقدین کا کہنا ہے کہ اپنے انتخاب کے بعد سے طیب اردگان ایگزیکٹو صدر بن چکے ہیں اور ان تبدیلیوں سے ترکی پر 'ایک شخص کی بادشاہت' ہوجائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے بڑے کریک ڈاوٴن کو مغربی اتحادیوں کی جانب سے پہلے ہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 18 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
ترکی میں نیا نظام، وزیراعظم کا عہدہ ختم کرنے کا منصوبہ
-
ہیلتھ سسٹم بہتر بنانے میں ٹرمپ کی حمایت کروں گا،صدر اوباما
-
افغانستان : خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7افراد کو زہر دیدیا ، حالت غیر
-
کتے کیوں مارتے ہو ؟ انڈین سپریم کورٹ نے بھارتی کیرالہ ریاست کو کتنے مارنے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا
-
اذان پرپابندی لگائی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس
-
یہودیوں کی آباد کاری میں مدد کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سب سے بڑا ڈونر
-
بحیرہ روم میں مزید ساڑھے تین سو کے قریب مہاجرین لاپتہ
-
یورپی عدالت میں ایک ترک جج کی مقدمے کی درخواست مسترد
-
جہازنہ چھوٹ جائے،ماں نے نومولود بچہ ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا
-
’زیادتی‘ کی شکایت کرنے پر برطانوی خاتون دبئی میں گرفتار
-
برازیل: فوجی حکمرانی کے حامی پارلیمنٹ میں گھس گئے
-
گڈانی سانحہ کا سبب تیل کی سمگلنگ سبب بنی ،کسٹم حکام کو شامل تفتیش کیا جائے،وزیراعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں سفارش
-
ٹیکس گزاروں کاریکارڈمقدس امانت اورمحفوظ ڈیٹابیس میں ہے ،ایف بی آر
-
محروم طبقات بارے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا ملک میں جلد مردم شماری کی ضرورت پر زور
-
ایل این جی شہزادے نے ایل این جی ڈیل بچانے کی کوشش کی ، ڈاکٹر بابراعوان
-
تحریک انصاف کے وکلاء کی کوئی غلطی نہیں، عمران خان کی ہے ، مریم نواز
-
(ن)لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، بلاول بھٹو
-
پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا حجم 111 ارب ڈالر ہو جانے کا خدشہ
-
مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، رجب طیب اردوان
-
پاناما لیکس کیس، وزیراعظم پر سو فیصد الزامات کی تصدیقتک سخت فیصلہ نہیں دے سکتے، چیف جسٹس
-
یقین ہے 2018ء سے 2019ء تک بجلی کی قلت پر مکمل قابو پالیا جائے گا، نوازشریف
-
پاکستان، ترکی کا دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم
-
کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی
-
اپنے چار مطالبات پر آج بھی قائم ہیں، ان مطالبات سے یوٹرن نہیں ہوگا،بلاول بھٹو
-
او آئی سی رکن ممالک کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمائت،سعودی عرب کی حفاظت کیلئے تعاون کی یقین دہانی
-
چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات
-
پاکستانی فنکار فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ماورا حسین اور عمران عباس بھارت میں سیاہ دھن میں ملوث ،بھارتی ٹی وی کا دعویٰ
-
پانامہ پیپر میں میرا نام نہیں ‘ عدالت آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتی ہے ، رحمن ملک
-
طاہرالقادری کا عمران خان کووکیل تبدیل یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ
-
لندن : سفید فام نسل پرستوں کا پاکستانی نژاد شخص پر حملہ تیزاب سے حملہ ، شدید زخمی
-
پاکستان عالمی طور پر دہشتگردی سے انتہائی متاثرہ 5 ممالک میں شامل، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.