چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات

پاک برطانیہ تعلقات ‘ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، عمران فاروق قتل کیس ‘ منی لانڈرنگ اور بانی ایم کیو ایم سے متعلق تبادلہ خیال

جمعہ 18 نومبر 2016 11:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی ہے‘ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات ‘ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ‘ منی لانڈرنگ اور بانی ایم کیو ایم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے۔ بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں انہوں نے کہا کہ برطانوی سرزمین پر پاکستانی شہری کا قتل کیا گیا پاکستانی کے قاتلوں کی گرفتاری برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ لارڈ نذیر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کوششوں کو سراہا۔