مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، رجب طیب اردوان
داعش اور القاعدہ اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کے تانے بانے مغربی ملکوں سے مل رہے ہیں گولن تنظیم کو پاکستان کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ختم کر دیں گے، ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی حمایت کے شکرگزار ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستانیوں کو فراموش کیا نہ کبھی کرینگے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، دہشتگردی کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے،ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 18 نومبر 2016 11:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، داعش اور القاعدہ اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ان تنظیموں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کے تانے بانے مغربی ملکوں سے مل رہے ہیں،گولن تنظیم کو پاکستان کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ختم کر دیں گے،۔
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی حمایت کے شکرگزار ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستانیوں کو فراموش کیا نہ کبھی کرینگے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، دہشتگردی کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں سے محبت اور خلوص کا اظہار کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ سے تیسری مرتبہ خطاب کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ ہم دونوں صرف الفاظ تک محدود نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک ہیں۔ دوستی کی گہرائی کا اندازہ گزشتہ ایک سال میں ہونے والی پیشرفت سے لگایا جا سکتا ہے۔ 2014ء میں پشاور اے پی ایس حملے پر ترکی نے ایک روزہ سوگ منایا تھا۔ پاکستان اور ترکی بھائی چارے کے ماحول کو دنیا بھر میں عام کریں گے۔ پاکستان ہمیشہ ترکی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ ترکی نے قومی اسمبلی کے متفقہ قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ جمہوریت کے لئے پاکستان کا موقف ہمارے لئے حوصلہ مند ثابت ہوا ہے۔ ترکی سے تعاون پر ایک مرتبہ پھر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گولن نے 120ملکوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر پاکستان کی اولین کے مشکور ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان میں نقصان پہنچانے سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف ترکی اور پاکستان کا تعاون جاری رہنا چاہیئے۔ دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف عراق شام اور اندرون ملک میں کام کر رہے ہیں۔ دہشتگردی دین اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مغربی دنیا دہشتگردوں کے ساتھ ہے اور انکی مدد کر رہی ہے۔ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے کے تانے بانے مغرب سے ملتے ہیں۔ داعش سے برآمد ہونے والا اسلحہ مغربی تھا۔ دہشتگردی کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ترکی کی جدو جہد جاری رہے گی۔ داعش کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمیں سمجھ لینا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ داعش جیسی تنظیمیں مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسی تنظیموں کا قلع قمع کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ اسلام توحید اور وحدت کا پیامبر ہے۔اسلام برائی سے روکنے اور نیکی کی دعوت دینے کا درس دیتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم برائی کا خاتمہ کریں۔ دہشتگردوں کے ذریعے مسلمانوں میں نفاق اور نفرت کا بیج بویا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق آخری روز تک جاری رہے گا۔ پاکستانی بھائیوں کو مل جل کر اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتا ہوں۔ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کو1ارب ڈالر تک بڑھایا جائے۔ توانائی معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے پر عزم ہیں۔ صحت، دفاع اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اعلیٰ نسل کے پروان کے لئے پاکستان سے تعلیمی تعاون ضروری ہے۔ پاکستان اور ترکی کے مشترکہ منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ پاکستان اور ترکی کا باہمی تعاون خطے میں امن و سلامتی کی ضمانت ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دردناک واقعات عالمی توجہ کے منتظر ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کی خواہشات کو سامنے رکھا جائے ترک صدر نے پاکستان میں ملنے والی عزت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان ترکی اعلیٰ اقدار کی حامل قومیں ہیں۔ ترک صدر نے خطاب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد اور پاک ترک دوستی پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 18 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
ترکی میں نیا نظام، وزیراعظم کا عہدہ ختم کرنے کا منصوبہ
-
ہیلتھ سسٹم بہتر بنانے میں ٹرمپ کی حمایت کروں گا،صدر اوباما
-
افغانستان : خاتون نے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کیلئے خاندان کے 7افراد کو زہر دیدیا ، حالت غیر
-
کتے کیوں مارتے ہو ؟ انڈین سپریم کورٹ نے بھارتی کیرالہ ریاست کو کتنے مارنے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا
-
اذان پرپابندی لگائی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس
-
یہودیوں کی آباد کاری میں مدد کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سب سے بڑا ڈونر
-
بحیرہ روم میں مزید ساڑھے تین سو کے قریب مہاجرین لاپتہ
-
یورپی عدالت میں ایک ترک جج کی مقدمے کی درخواست مسترد
-
جہازنہ چھوٹ جائے،ماں نے نومولود بچہ ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا
-
’زیادتی‘ کی شکایت کرنے پر برطانوی خاتون دبئی میں گرفتار
-
برازیل: فوجی حکمرانی کے حامی پارلیمنٹ میں گھس گئے
-
گڈانی سانحہ کا سبب تیل کی سمگلنگ سبب بنی ،کسٹم حکام کو شامل تفتیش کیا جائے،وزیراعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں سفارش
-
ٹیکس گزاروں کاریکارڈمقدس امانت اورمحفوظ ڈیٹابیس میں ہے ،ایف بی آر
-
محروم طبقات بارے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا ملک میں جلد مردم شماری کی ضرورت پر زور
-
ایل این جی شہزادے نے ایل این جی ڈیل بچانے کی کوشش کی ، ڈاکٹر بابراعوان
-
تحریک انصاف کے وکلاء کی کوئی غلطی نہیں، عمران خان کی ہے ، مریم نواز
-
(ن)لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، بلاول بھٹو
-
پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا حجم 111 ارب ڈالر ہو جانے کا خدشہ
-
مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں، رجب طیب اردوان
-
پاناما لیکس کیس، وزیراعظم پر سو فیصد الزامات کی تصدیقتک سخت فیصلہ نہیں دے سکتے، چیف جسٹس
-
یقین ہے 2018ء سے 2019ء تک بجلی کی قلت پر مکمل قابو پالیا جائے گا، نوازشریف
-
پاکستان، ترکی کا دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم
-
کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی
-
اپنے چار مطالبات پر آج بھی قائم ہیں، ان مطالبات سے یوٹرن نہیں ہوگا،بلاول بھٹو
-
او آئی سی رکن ممالک کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمائت،سعودی عرب کی حفاظت کیلئے تعاون کی یقین دہانی
-
چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات
-
پاکستانی فنکار فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ماورا حسین اور عمران عباس بھارت میں سیاہ دھن میں ملوث ،بھارتی ٹی وی کا دعویٰ
-
پانامہ پیپر میں میرا نام نہیں ‘ عدالت آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتی ہے ، رحمن ملک
-
طاہرالقادری کا عمران خان کووکیل تبدیل یادووکیل مزیدشامل کرنے کامشورہ
-
لندن : سفید فام نسل پرستوں کا پاکستانی نژاد شخص پر حملہ تیزاب سے حملہ ، شدید زخمی
-
پاکستان عالمی طور پر دہشتگردی سے انتہائی متاثرہ 5 ممالک میں شامل، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.