(ن)لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، بلاول بھٹو

پی پی کارکنان کی کامیابی خوش خبری ہے،مستقبل میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، مبارکبادی پیغام

جمعہ 18 نومبر 2016 11:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،بَلا اور شیر اقتدار چھیننے کیلئے کسی بھی قسم کا گٹھ جوڑ کرسکتا ہے،جھوٹ پر مبنی اتحاد کے سامنے پی پی کارکنان کی کامیابی خوش خبری ہے،مستقبل میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز پنجاب میں کامیاب ہونے والے بلدیاتی امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں نے پنجاب میں(ن) لیگ اور تحریک انصاف کو واضح شکست دی مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،بَلا اور شیر اقتدار چھیننے کیلئے کسی بھی قسم کا گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی مقبولیت کو کسی سازش سے کم نہیں کیا جاسکتا،جھوٹ پر مبنی اتحاد کے سامنے جیالوں کی کامیابی خوش خبری ہے،پی پی کے کارکن مستقبل میں اس طرح کی مزید خوش خبریوں کا انتظار کریں ہم حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لالہ موسیٰ اور رحیم یار خان سے انتخابات جیتے ہیں