ایل این جی شہزادے نے ایل این جی ڈیل بچانے کی کوشش کی ، ڈاکٹر بابراعوان

پانامہ کیس پرشریف خاندان کی جانب سے 6موٴقف سامنے آئے ، حکومت اپنے پیش کردہ کاغذات میں پھنس گئی ہے ججزتاریخ لکھ رہے ہیں ،سچ اورجھوٹ سامنے آجائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 نومبر 2016 11:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)ماہرقانون دان ڈاکٹر بابراعوان نے کہاہے کہ ایل این جی شہزادے نے ایل این جی ڈیل بچانے کی کوشش کی ،پانامہ کیس کے معاملے پرشریف خاندان کی جانب سے 6موٴقف سامنے آئے ،ججزتاریخ لکھ رہے ہیں ،سچ اورجھوٹ سامنے آجائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے کہاتھاکہ دھمڑی بھی ثابت ہوجائے توسیاست چھوڑدوں گا،جمہوریت کوطارق شفیع نے سب کچھ ثابت کردیا،شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بھی سچ ثابت کردیاہے،ان کے سارے ٹویٹس ہی سچ ہیں ،شہبازشریف کوسیاست چھوڑدینی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ قطرکے ایل این جی شہزادے نے ایل این جی ڈیل کوبچانے کی کوشش کی ہے،قطری شہزادہ بین الاقوامی طورپرسزایافتہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے وکلاء پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے وکیل کووزیراعظم کوپوری تقریرپڑھ کرنہیں سناناچاہئے تھا،پانامہ کیس میں حکومت اپنے پیش کردہ کاغذات میں پھنس گئی ہے ۔قطری شہزادے کے خط میں پیسوں کی ٹرانزیکشن کاکوئی ذکراورکوئی تاریخ نہیں ہے ابھی تک یہ ثابت نہیں ہواکہ منی ٹریل اورپیسے کی ترسیل کیسے ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس سے متعلق پرامیداورمطمئن ہوں ملزم پہلے دن سے حال مقدمہ کی ملکیت کوتسلیم کرتاہے توبارثبوت بھی اسی پرہے۔فرنٹ مین اوربے نامی میں بھی یہ لوگ پکڑے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج عدالت میں کمیشن بن جاتامعلوم نہیں کہ اسمیں کیوں تاخیرہوئی ہے؟

متعلقہ عنوان :