متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی

چور سے پیسے رکھ کر شناختی کارڈ اور کاغذات واپس کرنے کی اپیل کردی

جمعرات 17 نومبر 2016 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء) متحدہ رہنما عامر خان کی سینٹرل جیل کے باہر جیب کٹ گئی، عامر خان نے چور سے پیسے رکھ کر شناختی کارڈ اور کاغذات واپس کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، سعید غنی اور شوکت بسرا کے بعد اب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان بھی واردات کا شکار ہوگئے، وسیم اختر کی رہائی کے دوران جیل کے باہر ان کی جیب کٹ گئی۔

(جاری ہے)

متحدہ کے ڈپٹی کنوینر عامر خان سینٹرل جیل کے باہر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی پر ان کا استقبال کرنے پہنچے ان کے ساتھ دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے، اس موقع پر ہجوم تھا اسی دوران کسی چور نے ان کا بٹوہ نکال لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے چور سے درخواست کی کہ میری چور بھائی سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی وہ میرے پیسے رکھ لے لیکن شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات واپس کر دے جس کے بغیر انہیں زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :