پرویز مشرف اور عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،خواجہ اظہار الحسن

کراچی کی قدآورشخصیات جلد ایم کیوایم میں شامل ہونے والی ہیں،سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں صرف ایک ہی صورت میں حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، وزارت اعلیٰ دے دی گئی توسندھ حکومت میں شامل ہوجائیں گے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے گئے تو مجبوراًمحبت میں دھرنے دیں گے ہم سندھ میں قائم باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ اور دیہی و شہری سندھ میں تناوٴ نہیں چاہتے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 11:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اورسابق گورنرڈاکٹر عشرت العباد کے لیے دروازے کھلے ہیں جوچاہے شامل ہوسکتا ہے،کراچی کی قدآورشخصیات جلد ایم کیوایم میں شامل ہونے والی ہیں،سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ایک ہی صورت میں حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، وزارت اعلیٰ دے دی گئی توسندھ حکومت میں شامل ہوجائیں گے۔

انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دیئے گئے تو مجبوراًمحبت میں دھرنے دیں گے ہم سندھ میں قائم باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ اور دیہی و شہری سندھ میں تناوٴ نہیں چاہتے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ایک ہی صورت میں حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، وزارت اعلیٰ دے دی گئی توسندھ حکومت میں شامل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ اظہار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا ،ان کا کہنا ہے مرادعلی شاہ ضد چھوڑدیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کو اخیتارات نہ دیئے گئے تو مجبوراًمحبت میں دھرنے دیں گے ہم سندھ میں قائم باہمی ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ اور دیہی و شہری سندھ میں تناوٴ نہیں چاہتے۔

نو منتخب اسیر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ٹیم کا کپتان وسیم اختر میدان میں آگیا ہے ترقی کے سفر کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سمیت سب کے لیے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی اس جگہ کو پر کیا جائے گا۔

خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں وہ باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظرآئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ آج بھی بہت سے کارکنان جیلوں میں ہیں رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی جیل کے اندرہیں۔