ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

خطے کی سیکورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

جمعرات 17 نومبر 2016 11:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)ترک چیف آف جنرل سٹاف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ، خطے کی سیکورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جوترک صدررجب طیب اردگان کے ساتھ پاکستان کے دوروزہ دورے پراسلام آبادپہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان دفاعی اموراورخطے کی سیکورٹی صورتحال اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا